غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران141فلسطینی جاں بحق

شہدا میں 33 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے،فلسطینی طبی ذرائع

اتوار 13 جولائی 2025 11:20

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حملوں میں کم از کم 141 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق شہدا میں 33 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے میں ہسپتال الامل کے قریب ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال میں واقع الکتیبہ محلے کے اطراف میں متعدد رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکوں سے منہدم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :