ہجیرہ میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی میدان میں بڑی کامیابی، وزیر حکومت سردار عامر الطاف کی پوزیشن مزید مستحکم

عامر نواز اعوان اور درجنوں بااثر شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت، یو سی کیری کوٹ میں کلین سویپ کی پوزیشن مستحکم ہو گئی

اتوار 13 جولائی 2025 14:35

․ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء) حلقہ نمبر 2 ہجیرہ کی یونین کونسل کیری کوٹ میں مسلم لیگ (ن) نے ایک بڑی سیاسی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم سیاسی خانوادے اور درجنوں بااثر شخصیات کو اپنے قافلے میں شامل کر لیا ہے۔ اس شمولیت کے بعد وزیر حکومت سردار عامر الطاف کی پوزیشن عام انتخابات کے لیے مزید مستحکم ہو گئی ہے اور یو سی کیری کوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ کے امکانات روشن ہو گئے ہیں تقریب میں علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی جس کی وجہ سے یہ تقریب دیکھتے ہی دیکھتے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔

۔اس موقع پروزیر حکومت سردار عامر الطاف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) خدمت ترقی اور عوامی مسائل کے حل کا نام ہے ہجیرہم سب کا گھر ہے اور ہم اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے مسلم لیگ ن صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ خدمت کا ایک نظریہ ہے ہم نئے شامل ہونے والے کارکنان کو عزت و مقام دیں گے ہجیرہ اور کیری کوٹ کو ترقی کے نقشے پر لائیں گے عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے اور وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑیں گے ہم اپنے دروازے کھلے رکھتے ہیںاور جو بھی خلوص دل سے ہمارے ساتھ شامل ہو وہ پارٹی کا سرمایہ ہے ہجیرہ ہمارا گھر ہے ا ور ہم یہاں کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں عوام کو ان کی دہلیز پر وسائل اور سہولیات پہنچانا ہمارا مشن ہے انہوں نے اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کو سراہا۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب معروف سیاسی و سماجی رہنما عامر نواز اعوان کی رہائش گاہ آرونٹہ یو سی کیری کوٹ میں منعقد ہوئی جہاں انہوں نے اپنے والد محترم اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر علاقہ بھر سے عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور یہ تقریب دیکھتے ہی دیکھتے جلسہ عام میں تبدیل ہو گئی۔تقریب میں وزیر حکومت سردار عامر الطاف نے اپنی مکمل ٹیم کے ہمراہ شرکت کی جن میںایڈووکیٹ سردار منور (سیکرٹری جنرل، مسلم لیگ ن حلقہ 2)سردار حفیظ (صدر حلقہ 2، ڈسٹرکٹ کونسلر یو سی سِراڑی)عبدالوحید اعوان (ڈسٹرکٹ کونسلر یو سی رکڑ)سردار قدیر (ڈسٹرکٹ کونسلر کیری کوٹ)سردار محمد وحید (یوتھ کونسلر)سردار ہارون (صدر یو سی کیری کوٹ)سردار عرفان خلیل (ہیڈ آف سوشل میڈیا، مسلم لیگ ن)دیگر پارٹی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) میںشمولیت اختیار کرنے والوں میںعامر نواز اعوان، محمد نواز اعوان، قمر نواز اعوان، سرفراز نواز اعوان، عثمان نواز اعوان اویس شکیل، عمر طفیل قادری، سہیل ریاض اعوان، ادیب ریاض اعوان، محمد اخلاق، فہد اخلاق، اورنگزیب، ماجد اعوان، محمد ساجد علوی، گلنثار احمد، گلفراز خان، شعیب گلفراز، عاصم گلفراز، حسن گلفراز، گلنواز احمد، محمد شبیر، اورنگزیب مشتاق، حوالدار (ر) بقا محمد، منشی عبدالشکور، طاہر مجید، اظہر مشتاق، مظہر مشتاق، حافظ شہپال، ضیاد ذوالفقار، عاشر طفیل، دانش ریاض، چوہدری طالب حسین اور راجہ عبدالرزاق تمام افراد نے مسلم لیگ ن کی قیادت اور عامر الطاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار۔