وزیر صحت انصر ابدالی کارکنان کو جائز مقام دے رہے ہیں،چوہدری محمد اشرف

اتوار 13 جولائی 2025 14:35

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)چیئرمین یونین کونسل بھیال چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ راجہ دلیل خان کو چیئرمین زکوةٰ یونین کونسل بھیال بننے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں راجہ دلیل خان باصلاحیت اور فرض شناس انسان ہیں ان کا چیئرمین زکوةٰ بھیال بننا نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل بھیال چوہدری محمد اشرف نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ امید ہے راجہ دلیل خان مستحق افراد کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے وزیر صحت انصر ابدالی کے شکر گزار ہیں کہ وہ کارکنان کو جائز مقام دے رہے ہیں اور میرٹ پر کارکنان کو اکاموڈیٹ کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :