اسلام آباد پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا

اتوار 13 جولائی 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نون تھانے کی ٹیموں نے اتوار کو بدنام زمانہ جرائم پیشہ گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا جو مسلح ڈکیتیوں میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں مطلوب تھے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عبید، منیب اور ابو ذر کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ نون میں درج ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں عبرت ناک سزا دینے کے لیے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں منظم اور فعال جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔