مجھے اپنے لیے کوئی لالچ نہیں میری خواتین کے لیے جدو جہد ہے،شازیہ اعوان

کونسلر انجم زمان اعوان نے نائب صدر المقدس ویلفیئرسوسائٹی شازیہ اعوان کو ( ن) لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دیدی

اتوار 13 جولائی 2025 15:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)المقدس ویلفیئر سوسائٹی کی صدر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل کی نائب صدر شازیہ اعوان سے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر اور کونسلر مظفرآباد انجم زمان اعوان کی ملاقات آفس آمد پر شازیہ اعوان نے دل سے خوش آمدید کہا انجم زمان نے چیئرپرسن شازیہ اعوان کی سماجی وسیاسی کاموں کی تعریف کی اور کہا آپ جیسی محنتی لوگ ہماری ریاست کا سرمایہ ہیں شازیہ اعوان نے شکریہ ادا کیا کونسلر انجم زمان اعوان نے ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی شازیہ اعوان نے کہا میں اپنی ٹیم سے مشاورت کروں گی مجھے اپنے لیے کوئی لالچ نہیں میری خواتین کے لیے جدو جہد ہے میں عوامی بندی ہوں غریبوں میں اٹھتی بیٹھتی ہوں جس پر انجم زمان نے کہا آپ کی تمام باتوں کا دل سے احترام کرتا ہوں آپ کی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں اس موقع پر شازیہ اعوان نے کہا کہ انشاللہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گی۔

متعلقہ عنوان :