ْبھتہ نہ دینے پر ملزمان نے آبادگار کی لاکھوں روپے مالیت کی دھان کی فصل کا بیچ خراب کردیا

اتوار 13 جولائی 2025 16:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے آبادگار کی لاکھوں روپے مالیت کی دھان کی فصل کا بیچ خراب کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے سی سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں دورو کھوسہ میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم ملزمان نے آبادگار فضل کھوسہ کی 10 جریب زمین پر کاشت کی گئی دھان کی فصل کا بیج خراب کردیا، متاثرہ آباد گار فضل کھوسہ نے بتایا کہ ملزمان نے 30 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا نہ دینے پر انہوں نے فصل کا بیج خراب کرکے میرا لاکھوں روپیوں کا نقصان کردیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :