ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاپنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) آفس کا دورہ ، انتظامی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ

اتوار 13 جولائی 2025 16:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)PERA آفس کا دورہ کیا اور پیرافورس و عملہ سے ملاقات کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو رانا محمد عمر بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پیرا فورس کی ورکنگ کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے انتظامی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیااورمختلف امور کے حوالے سے موقع پر احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نیختم نبوت چوک میں پیرا کی نئی زیرتعمیربلڈنگ کا بھی دورہ کیااور تعمیراتی عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئیایکسین بلڈنگز کو تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے اور بلڈنگ کا تعمیراتی کام مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کریں۔\378

متعلقہ عنوان :