ٌآل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ اور ٹریننگ کیمپ 25 اور 26 جولائی کو سوات میں ہوگی

اتوار 13 جولائی 2025 18:15

rپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیوکشن کائی)کے زیر اہتمام ڈسڑکٹ سپورٹس آفس سوات کے تعاؤن سے جمعہ 25 جولائی کو سپورٹس کمپلیکس منگورہ سوات میں آل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ منعقد ہوگی۔ جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔مقا بلے آٹھ ویٹ کٹیگریز میں ہونگے۔

(جاری ہے)

جبکہ 26 جولائی کو مالم جبہ سوات میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں انٹر نیشنل کوچ و ریفری و نمائندہ ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن (WKO) جاپان(شیہان)صاحبزادہ الہادی کوچز اور کھلاڑیوں کوجدید بین الاقوامی ٹیکنیکس سکھائیں گے۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ سوات اکرام اللہ کے مطابق ٹورنامنٹ اور ٹریننگ کیمپ کے سلسلے میں تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انٹری کی آخری تاریخ 23 جولائی ہے۔

متعلقہ عنوان :