مندرہ پولیس کی کارروائی ، 6 جواری گرفتار

اتوار 13 جولائی 2025 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) مندرہ پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 35 ہزار 420 روپے، 7 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان پولیس کے مطابق مندرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ قمار بازی معاشرے میں دیگر برائیوں کی جڑ ہے اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :