وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اتوار 13 جولائی 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ ثمینہ بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کواپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے مہر بخاری اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انجینئر امیر مقام نے مرحومہ کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی ایک ایسا دکھ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔