بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 83 رنز سے ہرادیا،دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

اتوار 13 جولائی 2025 23:20

دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 83 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ سری لنکا کی ٹیم 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لٹن داس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لٹن داس نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 50 گیندوں پر 76 رنز بنائے جس میں 5 چھکے شامل تھے۔ شمیم حسین 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ سری لنکا کے بنورا فرنینڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 94 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین جبکہ شریف الاسلام اور محمد سیف الدین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :