مری جییوآئی کیجانب سے یونین کونسل سہربگلہ، پوٹھہ شریف، پھگواڑی اور دیول کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ

پیر 14 جولائی 2025 03:20

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)مری جییوآئی کیجانب سے یونین کونسل سہربگلہ، پوٹھہ شریف، پھگواڑی اور دیول کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ،امیر مری قاری محمد راشد نواز عباسی نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر لوئر بلٹ کی یونین کونسلوں کے ذمہ داران کو جمعی? علمائ اسلام پنجاب کی مجلس عمومی کے تاریخ ساز اجلاس کے فقیدالمثال انتظامات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،خصوصاً مولانا پیر مظہر غفور نقشبندی کی دن رات کی انتھک محنت کو سراہا گیا،اجلاس کے موثر انتظامات میں شریک ذمہداران میں شامل تھے،مولانا مفتی محب الرحمن، قاری محمد آصف عباسی، قاری محمد انیس الرحمن، حافظ نعیم عباسی، حافظ علی عباسی، قاری عتیق عباسی، قاری عرفان عباسی، قاری شفیق عباسی، قاری غضنفر عباسی، عاطف کبیر عباسی اور دیگر کارکنان،جنہوں نے موثر کردار ادا کیا،قائد مولانا فضل الرحمن کی مری آمد کو جمعیت کے لیے ایک عظیم اعزاز قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کے تاریخ ساز خطاب نے علاقے میں دینی بیداری کی نئی فضا پیدا کی اور علمائ و کارکنان کے اندر نفاذ اسلام کے لیے نیا جوش و جذبہ پیدا کیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر تین ماہ بعد چار یونین کونسلوں کا مشترکہ اجلاس ہوگاجبکہ ہر 2 ماہ بعد یونین سطح پر اجلاس منعقد کیے جائینگے، جمعیت علمائ اسلام مری نے مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ نصیر احمد احرار، مولانا سعید الرحمن سرور، مولانا یحیٰ عباسی، قاری خالق داد عثمان سمیت پنجاب بھر کے علمائ اور مشائخ کی مری آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔۔