سعودی قیادت کی مونٹی نیگرو کے صدر کو قومی دن پر مبارکباد

پیر 14 جولائی 2025 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مونٹی نیگرو کے صدر یاکوف میلانوویچ کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے مونٹی نیگرو کے صدر کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ہم آپ کے لیے صحت ، خوشحال زندگی اور مونٹی نیگرو کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں۔