امریکی بالغ افراد ہر 10 منٹ میں اپنے فون چیک کرتے ہیں،رپورٹ

پیر 14 جولائی 2025 11:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) عالمی ٹیکنالوجی سروسز کمپنی اسورین کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بالغ افراد دن میں 96 بار اپنے فون چیک کرتے ہیں،اس طرح وہ تقریباً ہر دس منٹ میں ایک بار اپنا فون چیک کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق یہ دو سال قبل کمپنی کی طرف سے کئے گئے اسی طرح کے سروے سے 20 فیصد اضافہ کی نمائندگی کر رہا ہے۔ مطالعہ کے مطابق 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد اپنے فون کو قومی اوسط سے دوگنا چیک کرتے ہیں، یہ گروپ اپنے زیادہ استعمال کے بارے میں بھی زیادہ باخبر ہے، ان میں سے 68 فیصد اپنے فون پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :