Live Updates

بارشوں کے دوران کپاس کی فصل کی نگہداشت بارے سفارشات جاری

پیر 14 جولائی 2025 11:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بارشوں کے دوران کپاس کی فصل کے تحفظ اوربہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری کر دیں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار بارشوں کے دوران کپاس کی فصل کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ معمول کی بارش کپاس کی فصل کے لیے مناسب ہوتی ہے، اس سے فصل کی بڑھوتری اور پھول گڈی پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن معمول سے زیادہ بارشیں فصل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں، اگر بارشیں زیادہ ہوں تو کاشتکار کھیت کے کناروں کے ساتھ ایک گہری نالی بنا دیں تا کہ بارش کا وافر پانی اس نالی کے ذریعے کھیت سے باہر نکل سکے۔

بعد ازاں، اس پانی کو بڑے کھال میں ڈال کر دھان یا کماد کے کھیت کو لگائیں۔ اگر کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہ ہو تو کھیت کے دونوں کناروں پر ہرے گڑھے کھود لیں تاکہ کھیت سے بارش کے وافر پانی کو ان گڑھوں میں جمع کیا جا سکے۔ بارش ہونے کے 2 یا 3 دن بعد کپاس کے کھیت میں 20 فیصد یوریا کا محلول بنا کر سپرے کریں اور وتر آنے پر ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں تا کہ نائٹروجن کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ بارشوں کے بعد کپاس کے کاشتکار پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :