اسرائیلی فوج کا وسطی غزہ میں واپسی پر غور، فوجی دبا ئوبڑھانے کی تیاری

نیتن یاھو فوجی دبائو میں اضافے کے فیصلے کی طرف بڑھ رہے ہیں،عرب ٹی وی

پیر 14 جولائی 2025 11:57

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی سیاسی قیادت قطری دارالحکومت دوحہ میں جاری مذاکرات کے ناکام ہونے کی صورت میں فوج کو وسطی غزہ میں دوبارہ زمینی کارروائیاں شروع کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو فوجی دبائو میں اضافے کے فیصلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس کے تحت شمالی غزہ سے کارروائیوں کو وسطی غزہ کی طرف منتقل کیا جائے گا، جبکہ مقامی آبادی کو جنوب کی جانب دھکیلا جائے گا اور دیر البلح سمیت وسطی پناہ گزین کیمپوں کا محاصرہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :