کوہستان اپر، زید کھاڑ کے مقام پر سڑک پر جمی تارکول کی موٹی تہہ کو مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا

پیر 14 جولائی 2025 14:56

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز گلفراز خان نے زید کھاڑ کے مقام پر سڑک پر جمی تارکول کی موٹی تہہ کو مشینری کے ذریعہ ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کے حکم پر آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، اے سی (یو ٹی) نعمان وحید اور تحصیلدار داسو نورالوہاج کی زیر قیادت ریسکیو 1122 اور سی اینڈ ڈبلیو کے عملہ نے کیا۔ سڑک پر جمے تارکول کو ہٹانا ایک مشکل کام تھا جسے متعلقہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے پایہ تکمیل کو پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :