وسیع شجرکاری سے آزادکشمیر میں ماحولیاتی تبدیلی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،راجہ سجاد ایڈووکیٹ

پیر 14 جولائی 2025 15:10

دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے ٹیچر عثمان کو تالاب مہم کے بعد دیودار کی تقسیم پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ٹیچر عثمان کا کردار ناقابل فراموش ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پونچھ ڈویژن میں راولاکوٹ،بنجونسہ حویلی کے بعد مظفرآباد ڈویژن میں دیودار کی تقسیم اور دھیرکوٹ،نیلا بٹ،کوٹلی رینگولی،رنگلہ اور ملوٹ میں دیودار کی تقسیم اور وسیع شجرکاری سے آزادکشمیر میں ماحولیاتی تبدیلی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عوام الناس کی اس مہم میں شمولیت سے ثابت ہوا کہ لوگ اس ماحول کو بہتر بنانا چاہتے ہیں جس سے ٹیچر عثمان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے راجہ سجاد نے کہا کہ ٹیچر عثمان دھرتی کا قرض اتار رہے ہیں اور اس عظیم کام میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔