سرگودھا،زمین کے تنازعہ پر جھگڑا میں ڈنڈے سوٹوں سے باپ قتل اور بیٹا زخمی ہو گیا

پیر 14 جولائی 2025 16:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)زمین کے تنازعہ پر جھگڑا میں ڈنڈے سوٹوں سے باپ قتل اور بیٹا زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نورپور تھل کے چک 45 ڈی بی میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا میں مخالفین نے ڈنڈے سوٹوں سیباپ سکندرحیات کو قتل اور اس کے بیٹے سلطان سکندر کو شدید زخمی کر دیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی اور پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :