دیر لوئر ،دیر پایاں میں پانچ روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز

پیر 14 جولائی 2025 17:10

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) گڈ گورننس اور عوامی ایجنڈے کے  تحت منڈہ بازار میں  5روزہ صفائی مہم کا أغاز ہو گیا،ٹی ایم اے منڈہ کے زیر نگرانی سکولوں کے نزدیک اور بازار میں کچرہ اٹھایا ۔

(جاری ہے)

ضلعی افسران  وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا2025  اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکے خصوصی ھدایات پر5 روزہ خصوصی صفائی مہم میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن منڈہ نے تحصیل چئیرمین منڈہ حاجی عنایت اللہ خان  اور تحصیل میونسپل  افسر نور الامین کی ہدایات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن منڈہ کے سنیٹیشن انچارج کی زیرنگرانی میں عملہ صفائی نے ہائی سکول کے نزدیک اور منڈہ بازار اور گردونواح میں مختلف مقامات سے گند اٹھایا اور نالیوں کی صفائی کی تاکہ شہریوں کو اچھا ماحول میسر ہو۔

بالا افسران نے منڈہ کے تمام دکاندار ان صاحبان سے التماس کی کہ عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے گندگی وغیرہ ٹی ایم اے کے  مخصوص کردہ جگہوں پر رکھیں تاکہ عملہ صفائی اس کو بر وقت اٹھا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :