پنجاب حکومت نے لاہور میں دوسرے بڑے انڈر گرائونڈ پارکنگ پلازہ کی منظوری دیدی

پیر 14 جولائی 2025 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے لاہور میں دوسرے بڑے انڈر گرائونڈ پارکنگ پلازہ کی منظوری دیدی۔ٹولنٹن مارکیٹ سے متصل5کنال اراضی پرانڈرگرائونڈپارکنگ پلازہ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بلدیات نے پنجاب حکومت کے منصوبے کے تحت پارکنگ پلازے کی منظوری دی،پارکنگ پلازہ کی تعمیر ٹیپا کی ذمہ داری اور انتظام محکمہ بلدیات کے پاس ہوگا۔پارکنگ پلازے میں 108 گاڑیوں اور350 سے زائدموٹرسائیکلیں پارک ہوں گی،پلازہ ٹولنٹن مارکیٹ سے متصل 5 کنال پلاٹ پرزیرزمین بنے گا,بیسمنٹ ون اور بیسمنٹ ٹو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگی,جدید پارکنگ آٹو میشن سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :