ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع

پیر 14 جولائی 2025 22:18

ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کیلئے تفتیش کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اداکارہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور فلیٹ کا فرانزک معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ حاصل شدہ شواہد جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 9 سیمپلز فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کیے گئے ہیں، جن میں حمیرا اصغر کے بھائی کا بلڈ سیمپل بھی شامل ہے، جس سے ڈی این اے کی تصدیق کی جائے گی تاکہ کسی ممکنہ تعلق یا تضاد کا جائزہ لیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران اداکارہ کے جسم سے 4 سیمپلز حاصل کیے گئے جبکہ فلیٹ کے مختلف مقامات سے بھی 4 سیمپلز اکھٹے کیے گئے تھے۔ فرانزک ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں اداکارہ کی موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ حمیرا اصغر کی موت حادثہ ہے یا اس میں کوئی مجرمانہ عنصر شامل ہے، اس حوالے سے حتمی رائے فرانزک نتائج کے بعد دی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :