ٹرانسپورٹ یونین جہلم ویلی نے ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف آج 15 جولائی بروز منگل ضلع بھر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

پیر 14 جولائی 2025 22:25

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)ٹرانسپورٹ یونین جہلم ویلی نے ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف آج 15 جولائی بروز منگل ضلع بھر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان چیئرمین ٹرانسپورٹ یونین جہلم ویلی راجہ محمد فرید خان کی زیر صدارت چھٹیاں کے مقام پر ٹرانسپورٹروں کی منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ یونین کے دیگر عہدیداران، صدر،جنرل سیکرٹری سمیت مختلف روٹس کے نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین راجہ فرید خان نے کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عدالتی سٹے آرڈرز کے باوجود مقامی ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، جس سے ٹرانسپورٹرز میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ بااثر اور غنڈہ عناصر کو فائدہ پہنچا کر لوکل ٹرانسپورٹ سروس کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کا ازالہ نہیں ہوتا، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ یونین نے تمام ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ منگل کے روز مکمل پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے تاکہ اپنی آواز حکام تک موثر انداز میں پہنچائی جا ئے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :