لاہور بورڈ : میٹرک نتائج کی تیاری کیلئے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

پیر 14 جولائی 2025 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کی تیاری کے سلسلے میں تمام افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق کنٹرولر امتحانات کے شعبے سے وابستہ تمام افسران اور عملے کو فوری طور پر دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد نتائج کی بروقت اور شفاف تیاری کو یقینی بنانا ہے۔واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو متوقع ہے، جس کیلئے لاہور بورڈ نے تمام انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی نتائج کو مقررہ وقت پر جاری کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی بھی افسر یا ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :