چک 57/4 ٹکڑا نزد راوی پل چیچہ وطنی روڑ کمالیہ میں بھدرو برادری خادم حسین بھدرو کی قیادت میں اکٹھ کیا گیا جس میں امیدواربرائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہداقبال گجر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا

پیر 14 جولائی 2025 22:45

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) چک 57/4 ٹکڑا نزد راوی پل چیچہ وطنی روڑ کمالیہ میں بھدرو برادری خادم حسین بھدرو کی قیادت میں اکٹھ کیا گیا جس میں امیدواربرائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہداقبال گجر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا پرتپاک استقبال والہانہ محبت پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور بھدرو برادری کی طرف سے مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہاربھی کیا گیا اس موقع پر چوہدری شاہد اقبال گجر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اعتماد کو کبھی ٹوٹنے نہیں دیں گے ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت اور دیانتدار قیادت ہے اور علاقہ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے اس موقع پر سیٹھ حبیب بھدرو،امداد حسین بھدرو،عابد جوئیہ،حاجی شاہ نواز بھدرو،جاوید گجر،آصف گجر،قاسم گجر،ندیم گجر،بابا مختار سمیت علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :