نائیجیریا کے سابق صدر محمد بوہاری انتقال کر گئے

بوہاری کا انتقال لندن میں ہوا، ان کے انتقال کی اہلِ خانہ نے تصدیق کر دی

پیر 14 جولائی 2025 23:00

ابوجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)نائیجیریا کے سابق صدر محمد بوہاری 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔نائیجرین صدراتی دفتر کے مطابق سابق صدر بوہاری کا انتقال لندن میں ہوا، ان کے انتقال کی اہلِ خانہ نے تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

محمد بوہاری 2015 سے 2023 تک نائیجیریا کے صدر رہے۔محمد بوہاری نے 1983 سے 1985 تک نائیجیرین فوج کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :