محکمہ جنگلات کی چکوٹھی بیٹ میںجنگلات مکائو مہم شروع کر دی گئی

موہڑہ صادق آباد،کھائیگراں ،گلیاں بن ڈھوک دادور موہڑہ صادق ودیگر علاقوں میں چینسہ مافیا نے انت مچادی

پیر 14 جولائی 2025 23:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)محکمہ جنگلات کی چکوٹھی بیٹ میں تمام قانون قاعدے معطل،عمران نامی گارڈ نے ڈی ایف او اوررینج آفیسر سمیت دیگر عملہ کی کال ریکارڈنگ کر کے جنگلات مکائو مہم شروع کردی،قیمتی دیودار کے درجنوں درخت کاٹ کر نشان مٹانے کے لیے لونڈیوں کی مونڈیوں کی مارکنگ میں بھی گھپلے،پوری والا ڈھوکہ،موہڑہ صادق آباد،کھائیگراں ،گلیاں بن ڈھوک دادور موہڑہ صادق میں چینسہ مافیا نے انت مچادی۔

ذرائع کے مطابق چکوٹھی بیٹ کے مختلف کمپارٹ پوڑی والا ڈھوک،موہڑہ صادق،کھائیگراں،کنڈ کسی،دائود موہڑہ سے عمران نامی گارڈ کی زیر نگرانی عامر،اشرف،نزر محمد،طارق،اشفاق،روشن،محمد حسین،الطاف شیخ،شیخ ظفر نے مختلف جگہوں سے 30 کے قریب دیودار کے درخت کاٹ کرغائب اور سمگلنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

عمران گارڈ جو کہ انتہائی چالاک ہے اور اس نے اپنے سینئرآفیسرز کو بھی اس کھیل میں بے بس کررکھا ہے،ذرائع کے مطابق عمران عمران گارڈ نے ڈی ایف او رینج آفیسر سمیت دیگر جنگلات عملہ کی کال ریکارڈنگ کر کے جنگل کا بادشادہ بنا ہوا ہے اور اگر کوئی شخص یا آفیسر اسے منع کرتا ہے تو وہ ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر چپ کروادیتا ہے۔

مقامی افراد اور معتبر ذرائع نے عمران نامی گارڈ کا موبائل ڈیٹا اور اس دھندے میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف وزیر جنگلات اکمل سرگالہ اور سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب سے اپیل کی ہے۔