ایبٹ آباد ،انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پرتین کرش پلانٹ یونٹس سیل

پیر 14 جولائی 2025 23:16

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد محمد خان نےانوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پرتین کرش پلانٹ یونٹس سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ہمراہ چھونہ کےدورہ کے دوران متاثرہ گھروں کا معائنہ کیا اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والے تین کرش پلانٹس کو سیل کرکے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :