زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،کانسٹیٹیونٹ کالج بورے والا میں گزشتہ روز انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کے لیے فرسٹ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا

پیر 14 جولائی 2025 23:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،کانسٹیٹیونٹ کالج بورے والا میں گزشتہ روز انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کے لیے فرسٹ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں داخلہ کے خواہشمند تقریباً 900 طلبا و طالبات نے شرکت کی،محترم پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی خصوصی ہدایات پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے ٹیسٹ کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے،ٹیسٹ سینٹر میں صاف ستھرا اور پر امن ماحول فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی،نظم و ضبط اور نگران عملے کی مکمل موجود گی کو یقینی بنایا گیا،والدین کے لیے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا،پانی کی فراہمی اور ٹیسٹ کی راہنما ئی کے لیے عملہ ہر وقت موجود رہا،طلبا ء و طالبات کو ٹیسٹ سینٹر تک پہنچانے کے لیے فری بس سروس کا اہتمام کیا گیا،طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود ندیم صاحب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے شفاف اور منظم داخلہ ٹیسٹ طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک مثبت فضاء پیدا کرتے ہیں،والدین نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ انتظامیہ کی طرف سے سہولیات اور رہنمائی کے تمام پہلووں پر خصوصی توجہ دی گئی، پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹری ٹیسٹ نہ صرف طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو جانچنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے بلکہ اس کے ذریعے تعلیمی نظام میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا جارہا ہے،اٴْنہوں نے اس کے کا میاب انعقاد پر اپنی ٹیم ،نگران عملے اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا،مزید اٴْنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا،ڈی ایس پی سرکل بورے والا اور ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل کی طرف سے سیکیورٹی فراہم کرنے پر اٴْن کا شکریہ ادا کیا،یاد رہے کہ سیکنڈ انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن مورخہ 14 جولائی 2025 سے شروع کردی جائے گی لہٰذا وہ طلبہ جو پہلے انٹری ٹیسٹ میں شمولیت اختیار نہیں کرسکے یا وہ طلبہ جو انٹری ٹیسٹ میں مارکس امپرو کرنا چاہتے ہیں وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں،سیکنڈ انٹری ٹیسٹ مورخہ 3 اگست 2025 بروز اتوار کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :