Live Updates

واسا راولپنڈی ہائی الرٹ اور رین ایمرجنسی نافذ ہے، ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف

پیر 14 جولائی 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ اور رین ایمرجنسی نافذ ہے۔ پیر کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات ہے، انڈر پاس کمیٹی چوک اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی، نالہ لئی اور نالوں کی بروقت بھل صفائی کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 4 فٹ ہے، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر 33 ملی میٹر، بوکڑہ 11 ملی میٹر جبکہ گولڑہ کے مقام پر 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :