ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،پانچ زخمی ہو گئے

پیر 14 جولائی 2025 21:30

D مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئی.

(جاری ہے)

تھانہ صدر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کوروند ڈالا جس کے نتیجہ میں عاشق علی شدید زخمی جبکہ اس کی بیوی منور بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی. زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا. لاہور روڈ پر سافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رکشہ سوار عاقب علی جاں بحق جبکہ تین مسافر زخمی ہو گئے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔