ں*ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کی ہدایت پر سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس

ج*اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے 16 مقدمات زیر بحث آئے، ترجمان پنجاب پولیس

پیر 14 جولائی 2025 21:30

ذ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پر ڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک نے سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن پنجاب کامران ممتاز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فدا حسین، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور اور ڈی ایس پی ایڈمن منتظر مہدی نے شرکت کی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے 16 مقدمات زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسران مقامی پولیس، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیا۔سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں 13 مقدمات کی سابقہ تفتیش سے اتفاق اور 3 مقدمات کو اگلے بورڈ کے لیے پنڈنگ کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر نگرانی تیسری تفتیش کی جائے گی۔زیر التواء مقدمات کا اگلی بورڈ میٹینگ میں تبدیلی تفتیش کا فیصلہ کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی پنجاب شہزادہ سلطان مقدمات نے کہا کہ تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جائے اورتبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں

متعلقہ عنوان :