سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس میں بچوں کو سپورٹس کی تربیت کا عمل جاری

ٌڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سمر سپورٹس کیمپس کے انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں ! سمر سوئمنگ کیمپ میں 400کے قریب بچوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے، کوچز بچوں کو مختلف ایج گروپس میں تربیت دے رہے ہیں لله*پنجاب کے تمام اضلاع میں 3300سے زائد بچوں کی تربیت کی جارہی ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری

پیر 14 جولائی 2025 22:00

س*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بچوں کی سمر سپورٹس کیمپس میں تربیت کا عمل جاری ہے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سمر سپورٹس کیمپس کے انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں، پیر کے روز پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سمر سوئمنگ کیمپ میں 400کے قریب بچوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے، کوچز بچوں کو مختلف ایج گروپس میں تربیت دے رہے ہیں ،صبح اور شام کے سیشنز میں کوچز رفیع الزمان ، عرفان رحمت ، محمد نعیم ، ممتاز ،محمد ساجد فیض، ایوب یعقوب ، عمیرہ اور ارم یونس گرلز اینڈ بوائز کو تربیت دے رہے ہیں، کوچز نے بچوں کے درمیان سوئمنگ کے مقابلے کروائے اور ایکسرسائز بھی کروائی گئیں،بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو اور باکسنگ کے سمر سپورٹس کیمپس میں بھی کوچز بچوں کی تربیت کررہے ہیں ، کوچز نے بچوں کو جسمانی ایکسرسائز بھی کروائیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس میں بچوں کو سپورٹس سکھانے کا عمل جاری ہے، سپورٹس صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، بچوں کو سپورٹس سکھانے سے سپورٹس کلچر فروغ پارہا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں 3300سے زائد بچوں کی تربیت کی جارہی ہے، یہی بچے آنے والے وقتوں میں ملکی سپورٹس میں اہم کردار ادا کریں گی

متعلقہ عنوان :