پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں اور قبائلی مشران کے ساتھ مل کر ایک اولسی جرگہ مورخہ 8 اگست 2025 کو زیارت شہر میں منعقد کرے گی

پیر 14 جولائی 2025 23:00

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع یارت کا ضلعی کمیٹی کا اجلاس ضلعی سیکریٹری شاہ زمان خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ دنوں زیارت کے عوام کی قومی زمینوں کی ناروا الاٹمنٹ کو سختی سے مسترد کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں اور قبائلی مشران کے ساتھ مل کر ایک اولسی جرگہ مورخہ 8 اگست 2025 کو زیارت شہر میں منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

اس جرگے میں موجودہ الاٹمنٹ کے خلاف مثر فیصلے کیے جائیں گے۔شرکا نے واضح کیا کہ جب تک یہ ناروا الاٹمنٹ منسوخ نہیں کیا جاتا، تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ احتجاج کا یہ سلسلہ ضلع ہرنائی میں ہونے والی اسی نوعیت کی الاٹمنٹ کے خلاف بھی جاری رہے گا۔ زیارت اور ہرنائی کے قومی مشران، سیاسی جماعتیں اور عوام مل کر ایک مشترکہ جرگہ کریں گے، تاکہ اس مزاحمتی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔مزید کہا گیا کہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک الاٹمنٹ کو اعلی عدالتوں سے منسوخ نہ کروایا جائے۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے زیارت کے غیور عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد و اتفاق نہایت اہم اور ضروری ہی

متعلقہ عنوان :