جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

مارکرم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے

منگل 15 جولائی 2025 14:56

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون کے پلیئرز آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے، مارکرم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو خواتین کی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے، ہیلی میتھیوز کو جنوبی افریقہ سے ویمن ہوم سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی منتھ منتخب کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو چوتھی مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :