ایران نے اعلی ملکی و عسکری قیادت کوواٹس ایپ" کے استعمال سے خبردار کر دیا

شہری واٹس ایپ کے ذریعے خاندانی یا حساس نوعیت کی معلومات ارسال کرنے سے پرہیز کریں،میثمی

منگل 15 جولائی 2025 16:04

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ایرانی وزارت مواصلات کے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک اور فوج کے اعلی حکام کو ہرگزواٹس ایپ استعمال نہیں کرنا چاہیے، تاہم عام شہریوں کے لیے اس کے استعمال میں کوئی ممانعت نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس ایپ کے ذریعے خاندانی یا حساس معلومات کا تبادلہ نہ کیا جائے۔

حسین میثمی نے کہا کہ ملک اور فوج کے اعلی حکام کو بالکل بھی واٹس ایپ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ البتہ عام شہریوں کے استعمال میں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ضروری ہے کہ مکمل احتیاط برتی جائے۔اگرچہ عام شہریوں کے لیے اس ایپ کا استعمال ممنوع قرار نہیں دیا گیا، تاہم میثمی نے زور دیا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعے خاندانی یا حساس نوعیت کی معلومات ارسال کرنے سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :