عالمی منڈی میں لوہے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

منگل 15 جولائی 2025 16:08

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) عالمی منڈی میں منگل کو لوہے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ چین کے پراپرٹی سیکٹر میں مسلسل گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی مایوسی ہے جبکہ خام سٹیل کی پیداوار میں کمی اور موسمی رکاوٹوں کے باعث سٹیل کی کھپت پر دباؤ بھی لوہے کی قیمتوں میں کمی کی ایک بڑی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

چین کے دالیان کموڈٹی ایکسچینج (ڈی سی ای ) میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ستمبر کیلئے لوہے کے معاہدے 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 765.5 یوآن (106.75 ڈالر) فی میٹرک ٹن میں طے پائے جبکہ سنگاپور ایکسچینج میں اگست کیلئے لوہے کے سودے 0.59 فیصد کمی سے 99 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں چین میں نئے گھروں کی قیمتوں میں آٹھ مہینوں میں سب سے زیادہ ماہانہ کمی دیکھی گئی جو پراپرٹی کے شعبے میں مسلسل سست روی کی عکاسی کرتی ہے۔جون میں چین کی خام سٹیل کی پیداوار پچھلے مہینے کے مقابلے میں 3.9 فیصد گر گئی ،اس کے علاوہ شمال میں زیادہ درجہ حرارت اور مشرق و جنوب میں شدید بارشوں نے تعمیرات کو محدود کیا جس سے سٹیل کی مصنوعات کی مانگ بھی کم ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :