ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کی زیرصدارت سرکاری دفاتر میں پھلدار درختوں کی شجر کاری بارے اجلاس

منگل 15 جولائی 2025 16:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی زیر صدارت سرکاری دفاتر کے احاطے میں پھلدار درختوں کی شجرکاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ شجر کاری مہم کا مقصد ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں درختوں کی موزوں اقسام، شجرکاری کے مقامات اور دیکھ بھال کی ذمہ داریوں سے متعلق مشاورت کی گئی تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس و پلاننگ) محمد اظہر خان، اسسٹنٹ کمشنر سیو ڈاکٹر فواد خان، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :