جیکب آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

منگل 15 جولائی 2025 16:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) جیکب آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق اے سیکشن تھانہ کی حدود امام شاہ موڑ عمر کھوئی روڈ کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ملزم سہیل سیانچ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پستول برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزم کے دیگر 5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ملزم کو علاج کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :