جیکب آباد پولیس کی کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

منگل 15 جولائی 2025 16:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء) جیکب آباد پولیس کی کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث خاتون سمیت 3 افراد گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے چند ہفتے قبل شہری گلاب رائے کے گھر سے ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، ڈی ایس پی سٹی نیاز احمد فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 26 جون کو سٹی تھانہ کی حدود میں شہری گلاب رائے کے گھر سے ہونے والی چوری میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان میں سعیدہ دھرپالی، سیف اللہ دھرپالی اور ربنواز سومرو شامل ہیں، گرفتار گروہ کے قبضے سے چوری شدہ سامان جس میں 10 تولہ طلائی زیورات، 10 عدد موبائل موبائل فونز، 6 گھڑیاں، کیمرہ، کنگن اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا ہے، ڈی ایس پی نے بتایا کہ سی آئی اے، آئی ٹی اسپیشل اسکواڈ سمیت دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمرہ اور جدید ٹیکنیکل کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سامان برآمد کرلیا۔