عوام کے لیے میرے سمیت تمام پولیس افسران کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،ڈی پی اوشیخوپورہ

منگل 15 جولائی 2025 16:46

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے تھانہ صفدر آبا د،چوکی پھلروان،تھانہ سٹی وصدر فاروق آباداور تھانہ بھکھی میں کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر سن کر حل کیا۔ ان میں سے کچھ شکایات کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کوبھی احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے۔

عوام کے لیے میرے سمیت تمام پولیس افسران کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام میں تعاون اور رابطے کو مستحکم کر نا،لوگوں کی شکایات کوترجیحی بنیادوں پر سننااور ان کا فوری حل،بر وقت کارروائی، جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنااور انصاف کی فوری فراہمی کو عوام والناس کے گھر کی دہلیزپرپہنچاکر ان کی داد رسی کر نا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :