نئے ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے شہر سے پانی کے انخلاء کا سلسلہ جاری

منگل 15 جولائی 2025 19:49

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) نئے ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے شہر سے پانی کے انخلاء کا سلسلہ جاری، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی زیر نگرانی بارشی پانی کے نکاس کے سلسلہ میں کالج روڈ پر نئے ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے تحصیل روڈ اور گول چوک میں کھڑے بارشی پانی کو نکالنے کے سلسلہ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ نئی مشینوں کے ذریعے شہر بھر سے بارشی پانی کو نکالنے کے لیے مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران عوام کو ریلی فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ استوار بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :