جیکب آباد کے ترقیاتی فنڈس میں کرپشن کا سلسلہ برسوں سے جاری

منگل 15 جولائی 2025 23:04

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) جیکب آباد جون میں محکمہ پبلک ہیلتھ،ہائی وے،بلڈنگز،بیگاری،مشینری اینڈ مینٹیننس،پراونشل بلڈنگزنے ترقیاتی منصوبوں کے مد میں 1ارب 22کروڑ 58لاکھ 74ہزار سے زائد کی سرکاری خزانے سے مبینہ لوٹمار کی،بھاری رشوت کے عیوض پیشگی ادائیگی کرکے بندربانٹ کے بعد کوئی بیرون ملک تو کوئی شمالی علاقہ جات کی سیر کو روانہ،ترقی سے محروم رہی تو صرف عوام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ترقیاتی فنڈس میں کرپشن کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے سرکاری خزانے کی ہر سال ہونے والی لوٹمار پر متعلقہ اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بااثروں کی ملی بھگت سے افسران بلا خوف بدعنوانی میں مصروف ہیں جس کے باعث ضلع کھنڈر بنا ہوا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے مالی سال 2024/25کے آخری ماہ جون میں ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق سرکاری خزانے سے 1ارب22کروڑ 58لاکھ 74ہزار 585کا صفایہ کیا گیا جس میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین نے صرف ایک ماہ جون میں 14کروڑ 36لاکھ 31ہزار،ایکسین بلڈنگز 5کروڑ 34لاکھ 37ہزار ،ایکسین ہائی وے 15کروڑ 36لاکھ 61ہزار ،پراونشل اے ڈی پی 9کروڑ 9لاکھ ،بیگاری ڈویژن ایکسین جیکب آباد 43کروڑ 69لاکھ 51ہزار بیگاری ڈویژن ٹھل 2کروڑ 65لاکھ ،ڈی سی 26کروڑ 89لاکھ 27ہزار ،مشینری مینٹیننس ہائی وے روڈ س 4کروڑ 57لاکھ 45ہزار سے ٹھیکیداروں کو بھاری رشوت کے عیوض بنا کسی کام کے ایڈوانس جاری کئے گئے جو کہ قانون کے مطابق جرم ہے سرکاری خزانے کا صفایہ کرکے بندر بانٹ کے بعد متعد د افسران ،ملازمین اور بااثرکچھ بیرون ملک تو کئی شمالی علاقہ جات کی سیر کو روانہ ہوگئے ہیںترقی اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے تو صرف ضلع کی عوام ،حکومت کی جانب سے عوام کی بھلائی کے لئے جاری کئے گئے اربوںروپے کے فنڈس کی بدعنوانی کا شہر کے سماجی حلقوں نے نیب ،اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں سے نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :