وزیر تعلیم سکولز کاچیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی کے ہمراہ جہلم ویلی کے علاقہ (سرائی) کادورہ

منگل 15 جولائی 2025 23:04

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی کاچیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی کے ہمراہ جہلم ویلی کے علاقہ (سرائی) کادورہ،سرائی نمبردار محلہ پہنچنے پر وزیر تعلیم کا شاندار استقبال،درجنوں سیاسی کارکن دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر وزیر تعلیم کے قافلہ کا حصہ بن گئے ،تفصیلات کے مطابق نمبردار محلہ سرائی میں منعقدہ تقریب میںنمبردار فیملی کے سربراہ حاجی مقبول کیانی نمبردار،الیاس کیانی،سابق ممبر لوکل کونسل محمد شریف کیانی،محمد منظور کیانی،محمد عباس کیانی،گوہر الرحمن کیانی،علی زمان کیانی،محمد نیئر کیانی،محمد مختار کیانی ،عبدالقیوم کیانی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستگیاں چھوڑ کر وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کے قافلے میں شامل ہوگئے،وزیر حکومت دیوان چغتائی اور چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی نے نئے شامل ہونے والوں کو مالا ڈال کر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارک باد دی،منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے کبھی ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،وزیر تعلیم نے کہا کہ سرائی تا چمبہ کمار بانڈی ڈیڑھ کلو میٹر پختہ سڑک کی منظوری ہو چکی ہے، محلہ سرائی تا ڈوگی اے ڈی پی میں شامل کی جائے گی ،اہل علاقہ سرائی کی جانب سے مطالبہ پر سرائی بوائز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے ،سوکا لنک سڑک،لوہر سرائی ڈوگی سڑک،محلہ تنکولہ،پڑال ٹکی،محلہ باغ سیوریج لائن،جبڑ سڑک کے علاوہ خواتین کیلئے سلائی سنٹر دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام اعلانات پر عمل درآمد کرنے،پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، اس موقع پر حاجی مقبول کیانی، علی خان کیانی، سابق سینئر مدرس محمدرفیق کیانی، سابق سینئر مدرس خانی زمان کیانی، ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی شگفتہ روشن کیانی، اظہر کیانی بھی وزیر تعلیم کے ہمراہ تھے ۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :