اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی،ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک کمی

منگل 15 جولائی 2025 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)اوگرا نے ماہ جولائی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.72 فیصد سے 2.68 فیصد تک کمی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 21 سینٹ کمی کے بعد نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کردی گئی،جون میں سوئی ناردرن کیلئے قیمت 11.78 ڈالر فی ایم بی بی یو ٹی مقرر تھی۔سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 29 سینٹ کی کمی کے بعد سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر مقرر کردی گئی، سوئی سدرن کیلئے جون میں فی ایم بی بی ٹی یو قیمت 10.86 ڈالر تھی۔

متعلقہ عنوان :