Live Updates

راجوال،بارش کے باعث دو گھروں کی چھتیں گرگئیں، دو زخمی

بوسیدہ چھتوں کے ملبے تلے دبنے سے ایک مرد اور خاتون زخمی ہوئیں

منگل 15 جولائی 2025 23:21

راجووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے نقصانات کا سلسلہ جاری، آبادی اراضی ودھاوہ اور ٹھٹھہ کاندر کہ میں بارش کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق پہلا واقعہ آبادی ودھاوہ میں پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے 35 سالہ آصف ولد شوکت زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ نواحی علاقہ ٹھٹھہ کاندر کہ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 40 سالہ خاتون بشریٰ بی بی زوجہ عابد زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق دونوں واقعات بارش کے باعث بوسیدہ چھتیں گرنے سے پیش آئے اور مزید کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات