ٹائر پھٹنے سے سیہون سے مورو آنے والی مسافر وین الٹ گئی،خواتین سمیت 10افراد زخمی

منگل 15 جولائی 2025 23:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مورو کے قریب دادو روڈ میانی کے قریب ٹائر پھٹنے سے سیہون سے مورو آنے والی مسافر وین الٹ گئی۔

(جاری ہے)

وین الٹنے سے دو خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایدھی ایمبولینس کے زریعے مورو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں ملکان ستی، بلاول ستی، کیورو خان، عابد علی، عجیبہ جویو، صحبت علی، علی حیدر، عاشق حسین سومرو، غلام رسول شامل ہیں ، ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نوابشاہ ریفر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :