سکھر پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن،مغوی معشوق قاضی بازیبا ،4ملزمان گرفتار

منگل 15 جولائی 2025 23:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)سکھر پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، پولیس کی اہم اور بڑی کاروائی، ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق 20 روز قبل تھانہ پنوعاقل کی حدود سے اغواء کیے گئے مغوی معشوق قاضی پولیس مقابلے میں باحفاظت بازیاب، 04 اغواکار زخمی حالت میں گرفتار, اسلحہ برآمدکیا گیا ، رپورٹ کے مطابق مورخہ 26/6/2025 کو تھانہ پنوعاقل کی حدود سے مسلحہ ملزمان نے مغوی معشوق قاضی اسلحہ کے زور پہ اغوائ کرکے نامعلوم جگہ لے گئے تھے اور بازیابی کیلیے ورثاء سے بھاری تاوان بھی طلب کیا گیادوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سربراہی میں سکھر پولیس نے بچہ بند کچے میں موثر حکمت عملی کے ساتھ کامیاب کاروائی کے دوران مغوی معشوق قاضی کو ڈاکووں سے مقابلے میں باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ڈاکووں مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ موقع پہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں مغوی باحفاظت بازیاب جبکہ بدنام زمانہ ڈاکو عجیب مہر سمیت 04 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزمان میں عجیب مہر، صدیق مہر، نادر عالمانی اور امجد عالمانی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، 03 عدد ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کی بہترین کاروائی پہ انہیں شاباش دی اور انعام کا اعلان کیا ہے ۔