میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز(مرک1122) نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری کردی

منگل 15 جولائی 2025 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز(مرک1122) نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری کردی ۔

(جاری ہے)

مرک کے مطابق ماہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں بلوچستان کے قومی شاہراہوں جن میں این 25،این 50،این 65،این 70،این 85،ایم 8،این 40 پر 447ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 613افراد زخمی ہوئے جبکہ 8افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ اسی طرح 30او پی ڈیز کی گئی ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔مرک 1122کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات این 50پر 138جن میں 181افراد زخمی جبکہ این 25پر92حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں کل132افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :