کراچی، ناظم آباد د ٹائون میں رین ایمرجنسی نافذ

منگل 15 جولائی 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) چیئرمین ناظم آباد د ٹائون سید محمد مظفر نےرین ایمرجنسی نافذ کر نے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ناظم آباد ٹائون میں رین ایمرجنسی نافذ کر نے کے بعد سینی ٹیشن،محکمہ باغات، ریسکیو اور محکمہ بی اینڈ آر کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں فوری اپنے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمارا مین پوائنٹ عیدگاہ گرائونڈ کے قریب ہے جہاں سائٹ ایریا اور نارتھ نا ظم آباد کا پانی آتا ہے ،یہاں ہم نے رین واٹر ہاروسٹنگ کا سسٹم بنا لیا ہے،جو مین روڈ کے پانی کو عیدگاہ میں لے جاکر وہاں کنوں میں جمع کرے گا تاکہ اس کو دیگر جگہوں پر استعمال کیا جاسکے۔ محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ ایسے پوائنٹ پر تعینات رہے گا جہاں پانی کی نکاسی کی فوری ضرورت ہوگی، محکمہ باغات کا عملہ گرنے والے درختوں کو ہٹانے کاکام فوری طور پر کریگا، محکمہ ریسکیو کا عملہ امدادی کاموں کے ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد ٹائون کے ملازمین مختلف شفٹوں میں 24گھنٹے خدمات انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :